پاکستان میں چاند کو گرہن لگ گیا

لاہور: (دوست نیوز) پاکستان میں 2020ء کے دوران چاند کو پہلا گرہن لگ گیا۔دنیا نیوز کے مطابق 2020ء کاپہلا چاند گرہن پاکستان میں لگ گیا، چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 2 منٹ پر مشتمل ہو گا۔ مکمل چاند گرہن 11 جنوری کی رات 12 بج کر 10 منٹ پر ہو گا۔آج رات 2 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن کا اختتام ہو گا، پاکستان کے علاوہ سال نو کا پہلا چاند گرہن یورپ، ایشیا، افریقا، نارتھ امریکا، ساؤتھ امریکا پیسفک، اٹلانٹک جبکہ بحرہند میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی روشنی معمول سے کم ہو جائے تاہم چاند مکمل طورپرتاریک ہونے کے امکانات کم ہیں۔ 2020ء میں پورے سال 6 چاند اورسورج گرہن میں سے صرف 3 دکھائی دینگے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2020 کا پہلا چاند گرہن آج رات 10 بجے لگے گا جو رات 2 بج کر 10 منٹ تک رہے گا۔ چاند کو گرہن لگنے کا یہ نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
سال 2020 کا دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب لگے گا۔ ڈائریکٹر موسمیات اجمل شاد کہتے ہیں رواں سال چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن لگیں گے۔