دسمبر 2019ء: ترسیلات زر میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ

لاہور: (ویب ڈیسک) دسمبر 2019ء کے دوران ترسیلات زر میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ دو ارب ڈالر سمندر پار پاکستانیوں نے وطن بھیجے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران 11 ارب 39 کروڑ ڈالر سمندر پار پاکستانیوں نے بھیجے۔۔ جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 11 ارب ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی گئیں تھی۔
دسمبر 2019 کے ایک ماہ میں ترسیلات زر 20 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، ملکوں کے حساب سے دسمبر 2019 کے لیے سعودی عرب سے 47 کروڑ 29 لاکھ 40 ہزار ڈالر، یو اے ای سے 42 کروڑ 75 لاکھ 60 ہزار ڈالر، امریکا سے 35 کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 32 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزاڑ ڈالر، بحرین، کویت، قطر اور عمان) سمیت جی سی سی ممالک سے 20 کروڑ 57 لاکھ 30 لاکھ ڈالر اور یورپی یونین ممالک 5 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار ڈالر موصول ہوئے۔
اس کے مقابلے میں دسمبر 2018 میں انہی ممالک میں ترسیلات زر بالترتیب 41 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 35 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 27 کروڑ 62 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 26 کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار ڈالر، 17 کروڑ 44 لاکھ 20 لاکھ ڈالر اور 4 کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھی۔
اعلامیے کے مطابق دسمبر 2019 میں ملائیشیا، ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے آنے والی ترسیلات زر 25 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہی جبکہ دسمبر 2018 میں یہی رقم 21 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی