اِٹلی میں فنکاروں کا ٹھنڈا ٹھار میوزک کنسرٹ

اِٹلی میں فنکاروں نے ٹھنڈا ٹھار میوزک کنسرٹ کیا، موسیقاروں نے 2,600 میٹر بُلندی پر برف سے بنائے گئے آ لاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔اِٹلی میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں ماہر فن کاروں نے بر ف سے بنائے گئے آلاتِ موسیقی سے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ 2,600 میٹر بُلندی پر شدید ترین سردی میں ان فنکاروں نے موسیقی کی دُھنیں بکھیرنے کے لیے جو ساز استعمال کیے وہ کوئی عام ساز نہیں بلکہ برف سے تراشے گئے تھے۔
برف سے بنے ہو ئے یہ باجے، گٹار، بربط خصوصی طور پر اِس کنسر ٹ کے لیے تراشے گئے تھے جو صر ف ایک پرفارمنس کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اِن آ لا تِ موسیقی کی دلچسپ با ت یہ ہے کہ مختلف درجہ حرارت پر مختلف انداز کی آوازیں پیدا کرتے ہیں لہٰذا ان کو بجانا ہر بار ایک نیا تجربہ ثابت ہوتا ہے۔