اسپین نئے ٹریفک قوانین،جوآپ کی جیب اور پوائنٹس کے لیے نقصان دے ثابت ہو سکتے ہیں

بارسلونا(عمران ملک)2020 نئے ٹریفک قوانین ،جو مذاق لگتے ہیں لیکن آپ کی جیب اور پوائنٹس کے لیے نقصان دے ثابت ہو سکتے ،آپ بھی ملاحظہ فرمائیں اور ایسے جرمانوں سے بچیں ۔
1۔اگر آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ صحیح نظر نہیں آرہی تو آپ کو اسی یورو جرمانہ ہوگا (80Euros) .
2_اگر آپ کو پولیس چلتی گاڑی میں کس (kiss) کرتے دیکھ لیتی ہے ،تو یہ حرکت آپ کو اسی یورو (80Euros) میں پڑے گی ۔
3۔اگر آپ اپنے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ساتھی سے جارحانہ رویہ یا انداز میں بحث و مباحثہ کرتے پکڑے جاتے ہیں تو یہ بحث و مباحثہ آپ کو اسی یورو(80Euros ) میں پڑھ سکتا ہے ۔
4۔گاڑی چلاتے ہوئے عجیب و غریب حرکتوں پر آپ کو اسی یورو جرمانہ ہوگا (80Euros )
5-گاڑی سے باہر بازو نکال کر گاڑی چلانے پر آپ کو سو یورو جرمانہ ہوگا ۔(100Euros )
6- چلتی گاڑی میں میوزک کی آواز اونچی رکھنے پر 100 یورو جرمانہ ہوگا ۔
7۔گاڑی میں سیکس کرنا ، خواہ وہ چل رہی ہو یا پبلک مقام پر کھڑی ہو ۔150 یورو جرمانہ اور 3 پوائنٹس کم ہونے کی سزا ہو گی
8۔چلتی گاڑی میں کھانا پینا اب کو 200 یورو جرمانہ اور 2 پوائنٹس کی کمی ذریعہ بن سکتا ہے ۔
9۔ وہ عورتیں جو چلتی گاڑی میں میک اپ کی عادی ہیں ۔ان کو 200 جر مانے کے ساتھ 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا
10۔کوئی بھی چھری ،چاقو یا اس سے ملتی جلتی چیز جس کی قانونی اجازت نہ ہو آپ کی گاڑی سے ملنے کی صورت میں 300 یورو جرمانہ اور دو پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گے ۔۔۔۔
یاد رہے ۔ان تمام نئے ٹریفک قانون پر سکتی سے عمل کیا جائے گا ۔