چاندگرہن حاملہ خواتین پر کیا اثرات ڈالتا ہے ؟

مختلف ثقافتوں کا خیال ہے کہ سورج یا چاند گرہن حاملہ خواتین کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، تاہم ایسا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے جو اس طرح کے اعتقاد کی حمایت کرتا ہو۔ماہر امراض نسواں کے مطابق اس سوچ پر بڑے سخت عقائد پائے جاتے ہیں کہ سورج یا چاند گرہن لگنے کی ساعتیں حاملہ خواتین اور ان کے بچے جو ابھی اس دنیا میں نہیں آئے ہیں ان کے لیے منحوس یا خطر ناک ہوتی ہیں۔

روزانہ گھی کھانے کےجادوئی فوائد
ماہرین کے مطابق یہ توہم پرستوں کی جانب سے خود سےگڑھی ہوئی باتیں ہیں جن کا حقیقت یا سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے، ان باتوں کی تاریخ سے بھی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ صرف قدیم زمانے کے لوگوں کے خرافات ہیں۔

جسمانی تبدیلیوں کو نظر انداز نہ کریں!
ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنس کے لحاظ سے چاند اور سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین کے لیے کوئی خاص تدابیر یا احتیاط کی ضرورت نہیں ہے۔ماہرین امراض نسواں کے مطابق سائنس اور ڈاکٹرز اس بات سے بالکل اختلاف کرتے ہیں کہ گرہن کے دوران خواتین کو گھروں یا کمروں کے اندر رہنے، کوئی بھی چیز چھری یا قینچی سے نہ کاٹنے، چلتے پھرتے رہنے اور سونے سے پر ہیز کا کہا جاتا ہے۔

یہ چند کام کرکے ہائی بلڈ پریشر پر قابو ممکن
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج گرہن کے دوران زچگی کا درد ’ لیبر پین‘ پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔