ہمارافوجی پھسل کرپاکستان جاگرا،بھارت کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرحد پر تعینات ایک بھارتی فوجی برف پر پھسلنے کے باعث پاکستان جا پہنچا جس کی تلاش جاری ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی این آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ جموں و کشمیر میں تعینات حوالدارراجیندرا سنگھ فرائض سرانجام دینے کے دوران برف میں پھسلنے کے بعد پاکستانی حدود میں جاگرا۔
ٹویٹ کے مطابق بھارتی اہلکارکے اہلخانہ کو یونٹ کی جانب سے چند روز قبل اس کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں بھارتی فوج نے بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر تعینات تھا کہ حادثاتی طور پر برف میں پھسل کر پاکستانی سرحد میں جا پہنچا۔ اہلکار کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں