بارسلونا میں مقیم پاکستانی شعیہ کمیونٹی کا پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں مقیم پاکستانی شعیہ کمیونٹی نے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی شہادت پر القائم اسلامک سنٹر بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں بچوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں قاسم سلیمانی کی تصاویر اٹھارکھی تھیں ،مظاہرین نے سانحہ میں وفات پا جانے والوں کے بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھی اور دعا کی۔ اس موقع پر امریکہ کی بربریت کی مذمت کی گئی اور مردہ باد امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی بلند کئے۔
مظاہرین نے کہا کہ خطہ امن اور ترقی کی جانب جا رہا تھا کہ امریکہ بہادر کو اس خطہ میں امن پسند نہیں آیا اور دہشت گردی شروع کردی، انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں ہے ،ہمیشہ امن کا راستہ ہی قوموں کی ترقی کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم علی والے ہیں اور علی والے امن کی بات کرتے ہیں ۔مظاہرین میں علامہ سید اختر عباس زیدی ، سید سعید شاہ ن، سید سبط الحسن ،پروفیسر طاہر عظیم ،چوہدری ارشد بوگا،چوہدری عدنان گجر،چوہدری ارسلان گجر نمبردار اور چوہدری اقبال گجر کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد شامل تھی