“بارسلونا سولیداریا کارڈ” کا اجراءسولہ ہزارخاندانوں کو 1.90 کروڑ یوروزکی امداد دی جائے گی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا بلدیہ کی ذمہ دار سونیا فوعیرتیس کے مطابق، شہر میں سرکاری سوشل سروسز سے مستفید ہونے والے افراد کیلئے بارسلونا سولیداریا کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ فونس دے انفانسیا۔ بی مینیکوم اور ترخیتا الیمنتاریا کارڈ کو سولیداریا کارڈ میں ضم کر دیا جائے گا۔ جس کو کسی بھی دکان میں ادائیگی کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔سونیا کے مطابق اس کارڈ سے امداد وصول کرنے والوں کی عزت نفس کو بحال رکھا جا سکے گا۔2020 کے دوران بارسلونا شہر کے 16.000 خاندانوں کو 1 کروڑ 90 لاکھ € کی امداد فراہم کی جائے گی۔