یورو زون بے روز گاری میں اسپین کا دوسرا نمبر

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)یورو سٹاٹ ادارہ کے مطابق نومبر 2019 کے اختتام پر یورپی یونین میں بے روز گاری کی شرح 6.3%، یورو زون میں 7.5% اور سپین میں 14.1% رہی۔ بے روزگاری کی سب سے کم شرح چیک ریپبلک 2.2%، جرمنی 3.1% اور سب سے زیادہ یونان 16.8% رہی۔ جبکہ سپین نے سب سے زیادہ بے روزگاروں کے حامل ممالک میں دوسرے نمبر پر فائز رہا ہے۔