استنبول ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے جدید ترین سہولت کا آغاز

آرام اور سونے کیلئے خصوصی کیبنز کرائے پر دستیاب
ترکی نے اپنے ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولیت کیلئے جدید ترین سہولت کا آغاز کردیا، مسافر اب آرام اور سونے کیلئے خصوصی کیبن کرائے پر حاصل کرسکیں گے۔ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق استنبول ایئر پورٹ ترقی، ٹیکنالوجی اور سہولت میں ایک قدم اور آگے بڑھ گیا، مسافروں کیلئے ایئرپورٹ پر آرام / سونے کیلئے خصوصی کیبنز کی سہولت فراہم کردی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسافر فی گھنٹہ کرائے پر جدید سہولتوں سے آراستہ کیبنز حاصل کرسکتے ہیں، فی الحال ایئرپورٹ لاؤنج میں 25 سنگل سلیپ کیبنز نصب کئے گئے ہیں، جن کی تعداد بڑھانے کا بھی پروگرام ہے۔ استنبول ائیرپورٹ ترقی، ٹیکنالوجی اور سہولت میں ایک قدم آگے
مسافروں کے لیے ائیرپورٹ پر آرام / سونے کے لیے خصوصی کیبنز کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ فی گھنٹہ کرائے پر سہولت حاصل کی جا سکے گی رپورٹ کے مطابق ان کیبنز میں آرام کیلئے ایک گدہ، سامان رکھنے کیلئے گدے کے نیچے کشادہ جگہ، یو ایس بی پورٹس اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہے جبکہ لوگوں پرائیویسی کیلئے ان کیبنز کو مکمل طور پر بند بھی کرسکتے ہیں