انسانی اسمگلنگ،یوروپول کی زیر نگرانی جبرالٹر سمیت یورپ بھر سے 47 افراد پر مشتمل گروہ گرفتار

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سات سے آٹھ ہزار یوروزکے عوض مراکش سے سپین انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث 47 رکنی گروہ کو یوروپول کی زیرنگرانی ایک آپریشن میں گرفتار کر لیا گیا۔تحقیقات کا آغاز 2018 میں ہوا۔ جب مراکش سے جبرالٹر مراکشی سیاحوں کی ویزے پر آمد میں اضافہ ہوا۔
ایجنٹ جعلی کاغذات پر تانخیر، مراکش میں قائم برطانوی قونصلیٹ سے برطانیہ کا ویزا حاصل کرتے، جس کے تحت سیاح یورپ کے کسی دوسرے ملک میں داخل نہیں ہو سکتا تھا۔ بعدازاں ان افراد کو جبرالٹر بذریعہ ہوائی جہاز منتقل کر دیا جاتا۔ جہاں سے رات کے وقت جبرالٹر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کی حامل گاڑیوں میں سپین منتقلی ہوتی۔ اور وہاں سے انہیں، ان کی منزل تک پہنچا دیا جاتا۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یوروپول کی زیر نگرانی جبرالٹر سمیت یورپ بھر سے 47 افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔