پاکستانی خاتون کی گمشدگی ، 2600 دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی، اسپانش سرکاری ٹی وی کا ٹویٹ

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سپین میں مقیم پاکستانی خاتون کی گمشدگی کو 2600 ایام گذر گئے۔ مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ تسنیم کی گمشدگی کے حوالے سے سپینش سرکاری ٹی وی ٹویٹ کے ذریعہ پتہ لگانے کی کوشش کی ہے۔ کہ، تسنیم کہاں ہے۔ ٹی وی کے مطابق تسنیم کا نام جنسی تعصب کا نشانہ بننے والی خواتین کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس کی گمشدگی کی پولیس رپورٹ کروائی گئی ہے۔