برسلز میں موٹر شو 2020کا میلا سج گیا

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں 2020 کے سب سے پہلے یورپین موٹر شو کا میلہ سج گیا ہے۔برسلز کے ہیزل ایگزبیشن پارک میں منعقدہ 98ویں برسلزموٹر شو میں جدید اور نت نئی چمچماتی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جائینگی۔1902سے لے کر اب تک ہرسال کی طرح اس سال بھی برسلزموٹر شو کی رونقیں عروج پر ہیں جہاں دنیا بھر سے200گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس کار ہو یا الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شودو روزتک جاری رہے گا۔