قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا 2 فروری سے ہر اتوار صبح 11سے دوپہر 3 بجے تک کُھلا رہے گا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)قونصل جنرل عمران علی چوہدری کے ایک ویڈیو پیغام میں یہ اہم اعلان کیا گیا ہے کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا 2 فروری سے ہر اتوار صبح 11سے دوپہر 3 بجے تک کُھلا رہے گا۔یہ نہائت مشکل قدم پاکستانیوں کی سہولت کے لۓ اٹھایا جا رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ آفس اتوار کو خاص کر ان مزدوروں کی سہولت کے لئے کھلا رہے گا جو اپنی نوکری اور چھٹی کے مسائل کی وجہ سے کام والے دنوں میں نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں واحد پاکستانی قونصلیٹ ہے جو اتوار کے روز کھلا کرے گی. اپوانٹمنٹ لینے کے لۓ اس نمبرپر پیغام بھیجیں۔
0034631831885
نام :
فون نمبر :
‏‎اپوانٹمنٹ کامقصد :
تاریخ :