ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امسال بھی یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام ہو گا ،راجہ مختار احمد سونی

بارسلونا(دوست نیوز)ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امسال بھی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام منعقد کیا جائے گا، اس بات کااعلان ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر کشمیری رہنما راجہ مختار احمد سونی نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالو ں کی طر ح اس سال بھی یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے منعقد کیا جا ئے گا جس میں کشمیر،پاکستان اور یورپ سے اہم کشمیری رہنما شر کت کریں گے ۔ راجہ مختار احمد سونی نے کہا کہ یو م یکجہتی کشمیر کےپروگرام میں تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی جا تی ہے ۔ کہ وہ یوم یکجہتی کشمیرکے پروگرام میں شریک ہوکر اپنے کشمیری بھائیو ں کے ساتھ اظہاریکجہتی کریں ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا جائے گا