متنازع شہریت قانون ہٹلر کےاقدامات سےمشابہہ ہے، امریندر سنگھ

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے متنازع شہریت قانون کو ہٹلر کےاقدامات سے مشابہہ قرار دیدیا اور کہا کہ شہریت قانون کے خطرات سمجھنے کیلئے ہٹلر کی کتاب پڑھی جائے۔وزیراعلیٰ کیپٹین(ر) امریندر سنگھ کا ریاستی اسمبلی میں کہنا تھا کہ شہریت قانون ملک کی سیکولر شناخت کیخلاف ہے، ہٹلر نے 1930 میں جرمنی میں نسلی اور مذہبی تطہیر کے لیے جو طریقہ استعمال کیا تھا وہ آج بھارت میں ہورہا ہے تاہم پچھتانے سے بہتر ہے کہ اس پر بات چیت کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ جس وقت ہٹلر نے یہ سب کچھ کیا تو جرمنوں نے اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، لیکن ہمیں اس پر بات کرنا ہوگی۔انہوں نے ریاستی اپوزیشن کو شہریت قانون کےخطرات سمجھنے کے لیے ایڈوولف ہٹلر کے Mein Kampf کو پڑھے کا مشورہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہریت قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائےگا۔