شرمین عبید چنائےکی مختصر فلم’ہوم1947‘ کا تیسرا حصہ جاری

فلمساز شرمین عبید چنائے کی فلم ’ہوم 1947‘سلسلے کی تیسری مختصر فلم’زمین‘جاری کر دی گئی ہے۔

دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے گذشتہ سال مختصر سیریز بیلا کے ساتھ ویب سیریز ہوم 1947 کا آغاز کیا تھا، جس کی ہدایتکاری لال کبوتر شہرت کے ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے کی تھی۔

فلم کی کہانی 1947ء میں لوگوں کی ہجرت پر مبنی ہے، فلم7سیریز پر مشتمل ہوگی جس کی تیسری سیریز ریلیز کی گئی ہے،یہ سیریز ان لاکھوں افراد کی زندگیوں اور کہانیوں سے متعلق ہے جو 1947 میں دو نئی آزاد ریاستوں، ہندوستان اور پاکستان کی تشکیل کے دوران بے گھر ہوئے تھے۔

اس سے قبل حصہ گھوسٹ آف دی پاسٹ کے نام سے جاری کی گئی تھی،جس میں ایک بزرگ خاتون کی کہانی پر روشنی ڈالی گئی تھی جو تقسیم ہند کے دوران اپنے بہترین دوست سے محروم ہوگئی تھی۔