ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ، چار جاں بحق

انقرہ: ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز اٹھیں، اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی، شام، جیورجیا اور امریکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ترکی میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 55 منٹ کر زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر ایازگ سے چالیس کلومیٹر دور تھا۔ترک حکومت نے زلزلے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقے زلزلے سے شدید متاثر ہوئے، ایازگ میں اب تک چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ متعدد عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔
ایلازا کے سورجے ڈسٹرکٹ میں 8 بج کر 55 منٹ پر 6.8 شدت جبکہ 9 بج کر 8 منٹ پر 5.4 شدت کے زلزلےماردین اور دیاربکر میں بھی زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئےکسی مالی اور جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ترک ایمرجنسی ادارہ
زمین لرزنے کے بعد ترکی کے عوام خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر چلے گئے۔ ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کی وجہ سے بھی مزید زلزلہ آسکتا ہے۔