شہزاد اصغر بھٹی کے اعزاز میں ڈائریکٹر ہمالیہ ریسٹورنٹ بارسلونا امجد خالق راجہ کی طرف سے عشائیہ

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی سپین انٹرا پارٹی الیکشن 2020 تا 2021 کے لئے امیدوار برائے صدر شہزاد اصغر بھٹی کے اعزاز میں معروف کاروباری شخصیت ڈائریکٹر ہمالیہ ریسٹورنٹ بارسلونا امجد خالق راجہ کی طرف سے عشائیہ جس میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فریاد حسین شاہ،پی ٹی آئی سپین کے راہنما ناصر محمود چھینہ،فاروق احمد شیخ بھی شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے شہزاد اصغر بھٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جس پر شہزاد اصغر بھٹی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر ایک ٹیم کی شکل میں پارٹی کو سپین میں مضبوط کریں گئے-