بارسلونا میں ووہان سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ بچے میں کرونا وائرس کا شبہ

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین کی وزارت صحت نے ایک ٹویٹ میں بتایاہے کہ کاتالونیا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی بارسلونا میں ووہان (چین) سے تعلق رکھنے والے ایک 8 سالہ لڑکے کے کرونا وائرس کے شبہے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ،
بچہ کو ہسپتال کلینک دی نارسلونا میں داخل کرایا گیا ہے یہ ہسپتال پیچیدہ اور خطرناک امراض کے علاج میں مشہور ہے
لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد مرض کی مکمل تشخیص کی جائے گی اور فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے بچوں کے ہسپتال سانت خوان دی دیو میں بھیجا جائے