ایئر کینیڈا کے طیارے کی میڈرڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کینیڈا کی فضائی کمپنی ایئر کینیڈا کے بوئنگ طیارے کے لینڈنگ گیئر اور ایک انجن میں خرابی کے باعث سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایڈولف سواریز براجاس ایئرپورٹ پر کامیاب ہنگامی لینڈنگ کی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر کینیڈا کے بوئنگ 767 طیارے کی پرواز اے سی 837 نے گزشتہ شام کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے اڑان بھری کہ اس دوران ایک ٹائر پھٹ گیا جس کے ٹکرے ایک انجن پر لگے جس پر طیارے کو واپس میڈرڈ میں باراجاس ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح میڈرڈ کا ایڈولف سواریز باراجاس ایئرپورٹ کے گردونواح میں ڈرونز کی خبروں کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا تھااور ایئرپورٹ کھلنے کے بعد مذکورہ مسافر طیارہ اس ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی پہلی پرواز تھی۔