اسپین2019 کے دوران 8 کروڑ 37 لاکھ سیاحوں کی آمد

میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزرات سیاحت کے مطابق سپین میں 2019 کے دوران سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ 2019 کے دوران 8 کروڑ 37 لاکھ سیاحوں کی آمد۔ سیاحوں نے اپنے قیام کے دوران سپین میں 92 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ € خرچے۔2019 کے دوران بارسلونا شہر کو 1 کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار 277 سیاحوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ جو کہ 2018 کی نسبت 5% زائد ہے۔ ہر سیاح نے اپنے قیام کے دوران شہر میں روزانہ اوسطاً 195€ خرچے۔ سیاحوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد کے باعث شہر میں سیاحتی شعبہ میں 1 لاکھ نوکریوں کا اضافہ ہوا۔