علیحدگی پسند قید ایم پی ایز، پارلیمانی کمیشن کے سامنے پیش،ریفرنڈم دوبارہ کروائیں گے۔اوریول جونکیرا

بارسلونا (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سپین سے علیحدگی کے حامی اور کتلان صوبہ کو نیا ملک بنانے کیلئے صوبائی ریفرنڈم کا انعقاد کرنے کی پاداش میں قید ممبران اسمبلی کو آج صوبائی پارلیمانی کمیشن کے سامنے، پولیس کی زیر نگرانی پیش کیا گیا. اس موقع پر اسکیرا پارٹی کے اوریول جونکیرا نے پارلیمانی کمیشن کے سامنے ریفرنڈم کے انعقاد کا اقرار کرتے ہوئے۔ اسے ایک معمول کا عمل قرار دیا۔ اور موقع ملنے پر دوبارہ ریفرنڈم کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔