6 سعودی خواتین دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین میں شامل

امریکی میگزین فوربز نے مشرق وسطیٰ کی 100 طاقتور ترین خواتین کی نئی فہرست جاری کی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فہرست میں 23 ممالک کی خواتین شامل ہیں، مشرق وسطیٰ کی سو طاقتور خواتین کے اثاثے 500 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔ فاربز نے صنعت و تجارت کی دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔ فہرست میں 16 خواتین ایسی ہیں جنہوں نے اپنی کمپنیاں خود قائم کیں اور 21 وہ ہیں جو فیملی کی کمپنیاں چلا رہی ہیں۔13خواتین ایسی ہیں جو سرکاری اداروں کو لیڈ کررہی ہیں۔2020 میں طاقتور ترین تاجر خواتین کی فہرست میں امارات سرفہرست ہے۔ 23 خواتین فاربز کی فہرست کا حصہ ہیں۔ دوسرے نمبر پر مصر ہے جہاں 9 خواتین کا انتخاب کیاگیا ہے۔ اس کے بعدلبنان اور سلطنت عمان کا نمبر ہے۔غیر عرب خواتین میں برطانیہ سرفہرست ہے جس کی سات خواتین فہرست میں شامل ہیں۔ اس سال فاربزکی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل سعودی خواتین میں رانیا محمود نشارساما مالیاتی گروپ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن ہیں۔ یہ اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔ دوسری خاتون سارہ السحیمی تداول کی چیئرپرسن ہیں جبکہ تیسری شخصیت لبنی العلیان ہیں جو ساب بینک کی چیئرپرسن ہیں۔