سعودی عرب:ٹریفک حادثےمیں 6 پاکستانی مزدورجاں بحق

سعودی عرب کے شہر دمام کے قريب ٹريفک حادثے ميں 6 پاکستانی مزدورجاں بحق ہوگئے۔الجبیل رائل کمیشن کے قريب گاڑی بے قابوہوکر پل سے نيچے جاگری جس کے نتيجے ميں تمام 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد میں 3 کا تعلق سیالکوٹ سے تھا جن میں 2 سگے بھائی شان اور سلیمان شامل تھے،دیگر3 افراد ميں ایک کا تعلق وہاڑی ،دوسرے کا گوجرانوالہ اور تیسرے کا پشاور سےتھا ۔تمام افراد کی میتیں رائل کمیشن اسپتال میں منتقل کردی گئيں ۔ میتیں لواحقین کے پاس پاکستان بھيجنےکے لیے پاکستانی کیمونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششيں شروع کردیں