ثارا گوسا کے قریبی گاؤں کاسبا میں حادثہ ،تین پاکستانی جاں بحق اور دو شدید زخمی

بارسلونا(دوست نیوز)ثارا گوسا کے قریبی گاؤں کاسپے میں حادثہ ،تین پاکستانی جاں بحق اور دو شدید زخمی ،شدید زخموں میں ایک 19اور دوسرا 45سالہ پاکستانی شامل ہیں۔وفات پانے والوں میں شوکت علی، پرویز احمد اور ظفر اقبال شامل ہیں.تفصیلات کے مطابق 8 نوجوان سپین کے شہر ساراگوسا کے قریبی گاوں کاسپے سے منی وین میں سوار کام پر جا رہے تھے۔ کہ وین سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی ۔جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔جن کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ ایمبولینس، فائر بریگیڈ، اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے منی وین میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا ۔بعد ازاں انھیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے ساراگوسا کے میگیل سربیت ہاسپٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جبکہ 2 قریبی ہسپتال Miguel Servet میں ICU میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ، 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں میں ایک 19 سالہ نوجوان، جبکہ شدید زخمیوں میں ایک 18 سالہ نوجوان بھی شامل ہے اور اس کا والد اس حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملا ہے ۔
مرنے والوں میں شوکت علی، ظفر اقبال اور پرویز احمد شامل ہیں۔ان سب کا تعلق زراعت کے پیشے سے تھا اور وہ آڑو کے باغات میں کام کرتے تھے
یاد رہے کہ یہ ثارا گوسا کے قریب دو گاوں ماہیا اور کاسپے ایسے ہیں یہاں سب سے زیادہ پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور یہ دونوں گاوں زراعت کے حوالہ سے معروف ہیں.
مقامی بلدیہ نے کل کاسپے گاؤں میں سوگ کا اعلان کیا ہے.