کندس ہائیپر اسٹور کی تیسری بڑی برانچ،ملتان میں 24فروری کو افتتاح مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین کا معروف برانڈ کندس ہائیپر اسٹور کی تیسری بڑی برانچ کا 24فروری کو ملتان میں افتتاح ہونے جارہا ہے۔
کندس پاکستان کی سی ای او معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کندس ہائیپر اسٹور ملتان کا افتتاح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ ملتان کی معروف سماجی ،کاروباری اور سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ کندس ہائیپر اسٹور ملتان کی افتتاحی تقریب میں ڈرامہ سیریل میرے پاس پاس تم ہو کے دانش ہمایوں سعید اور حرا مانی خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔