چوہدری محمد اکرم چوہان کی نماز جنازہ آبائی گاوں چک پنڈی میں ادا کر دی گئی

گجرات (دوست نیوز) سوشلسٹ پارٹی اسپین کے پاکستانی نژاد رہنما حافظ عبدالرزاق صادق کے بڑے بھائی سابق کونسلر چوہدری محمد اکرم چوہان گجرات کے گاوں چک پنڈی میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔
سابق کونسلر محمد اکرم چوہان کی نماز جنازہ چک پنڈی ڈنگہ روڈ گجرات میں ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں بیرون ملک بسنے والے دوستوں سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین.