کندس پاکستان کی جانب سے ملتان کی حکومتی اور سماجی شخصیات کو یاد گاری شیلڈز پیش کی گئیں

ملتان(دوست نیوز)نوجوان بزنس مین سی ای او کندس پاکستان چوہدری امانت حسین مہر کی نئی کندس ہائپر مارکیٹ کرسٹل مال بوسن روڈ ملتان کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی وزیر خارجہ شاہ مخدوم محمود قریشی کو چوہدری امانت حسین مہر CEO کندس پاکستان نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔
ان کے علاوہ ڈاکٹراختر ملک،صوبائی وزیر برائے توانائی ۔ندیم قریشی ایم پی اے ،ظہیرالدین خان علی زئی ایم پی اے ،حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے ،وسیم سیال آر پی او ملتان ،عمران احمر آر پی او ڈی جی خان ،عامر خٹک ڈی سی ملتان ،ارشد خان ،فضل عباس شاہ کو چوہدری کرامت حسین مہر، چوہدری سلامت حسین مہر اور مسٹر جوانی نے یاد گاری شیلڈز پیش کی گئیں