سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ رپورٹوں میں تصدیق

کراچی: (دوست نیوز) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد جو نشانیاں بتائی جاتی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا۔


گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں
سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کر رہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر ہی رکھ کر ادا کر رہا ہوں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گھروں میں رہیں۔