سمندری تہہ کے اندر میٹھے پانی کا نایاب ذخیرہ دریافت

آکلینڈ: سائنسدانوں نے سمندری تہہ سے بھی بہت اندر، گہرائی میں پوشیدہ، تازہ پانی کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے جس کا حجم 2000 مربع کلومیٹر، یعنی اونٹاریو جھیل سے بھی زیادہ ہے۔

پانی کا یہ ذخیرہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے قریب سمندری تہہ کے اندر دریافت کیا ہے، جس کےلیے زلزلیات (سیسمولوجی) اور برقی مقناطیسی شعاعوں کے ذریعے سمندری تہہ کی چھان بین کی جدید تکنیکوں سے مدد لی گئی ہے۔

یہ دونوں تکنیکیں ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے سمندری تہہ کی گہرائی کا تھری ڈی نقشہ بنایا گیا جس میں تازہ پانی کا یہ ذخیرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔