اسپین نے کورونا وائرس کے خلاف نیٹو سے مدد مانگ لی

میڈرڈ : اسپین نےکورونا وائرس کے خلاف نیٹو سے مدد مانگ لی ، کورونا سے اسپین میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 991 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپین نےکوروناوائرس کےخلاف نیٹو سے مدد مانگ لی ہے ، ہسپانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جلدواضح ہوجائےگاکےلاک ڈاؤن سےنتائج حاصل ہوئےیانہیں، یہ ہفتہ بہت مشکل ہےہم کوروناکیخلاف لڑائی کےپہلےاسٹیج پرہیں۔
ہسپانوی پارلیمنٹ نےایمرجنسی کےنفاذمیں11اپریل تک توسیع کردی ہے ، ہیلتھ آفیشل کا کہنا ہے کہ اسپین نےاپنی تاریخ میں ایسابحران نہیں دیکھا۔اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 42 ہزارتک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 991 ہو گئی ہے۔