کورونا وائرس ، اٹلی میں لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنے والوں کیلئے بڑے جرمانے کا اعلان

روم : اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پر قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا اور کہا بلاضرورت باہر گھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم کونٹے نے ویڈیوپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پرقوانین مزیدسخت کردیے ، بلا ضرورت باہرگھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا جبکہ بلا ضرورت گاڑی پر گھومنے پر جرمانے میں 33 فیصد اضافہ ہوگا۔
اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی سختیاں3اپریل تک اور ایمرجنسی31جولائی تک نافذ رہے گی۔اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 743افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد کوروناسےاموات کی تعداد6ہزار820ہوگئی ہے جبکہ کورونا کےمزید5ہزار249کیسز رپورٹ ہوئے۔