ایمرجنسی میں دو ہفتے کی توسیع، ہسپانوی پارلیمان میں آج رائے شماری ہوگی

میڈرڈ(دوست نیوز)آج بدھ پچیس مارچ کو ہسپانوی پارلیمان میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ ایک ایسی قرارداد پر رائے شماری بھی ہو رہی ہے، جس میں ملک میں نافذ ایمرجنسی میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔پندرہ مارچ کو نافذ کی گئی ایمرجنسی بھی دو ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی اور آج اگر پارلیمان نے اس ہنگامی حالت کی مدت میں مزید دو ہفتے کی توسیع کر دی، تو عام شہریوں کے کسی بہت ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے نکلنے پر گیارہ اپریل تک پابندی رہے گی۔