انتہائی غیر ذمے داری کا مظاہرہ ،چوبیس گھنٹوں میں اسی کے قریب افرادگرفتار

میڈرڈ(دوست نیوز)اسپین کی نیشنل پولیس کے سربراہ کے بقول گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اسی کے قریب ایسے افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا، جو اپنے گھروں میں رہنے کے بجائے ‘انتہائی غیر ذمے داری اور سماجی عدم یکجہتی‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرعام گھوم پھر رہے تھے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اب تک 926 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ فرنیندو گراندے مرلاسکا نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے باشندوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان کے گھروں تک محدود کردیا تھا ،شہریوں کی حکومتی احکامات کی نافرمانی کے الزام میں 926 افرادگرفتار اور 102،000 پولیس رپورٹس درج کی گئیں۔