کرونا وائرس ، برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

لندن (فرید قریشی )برطانوی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کیلئے ویزوں میں توسیع کا اعلان کر دیا اور کہا صورتحال بہترنہ ہوئی تو ویزوں میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے، غیرملکی ویزوں میں31مئی تک توسیع کراسکتےہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوران برطانیہ میں مقیم غیر ملکوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، برطانوی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کیلئے ویزوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
ہوم آفس نے فیصلہ کیا ہے کہ جن افراد کے ویزے ختم ہو رہے ہیں یا جنہیں ہوم آفس نے ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہوم آفس سےرابطہ کرکےویزوں میں31مئی تک توسیع کراسکتےہیں۔بر طانوی وزیر داخلہ پریٹی پاٹیل کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ویزوں میں مزید توسیع بھی کی جائے گی، اس وبا کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو تلاش کرنے کیلئے ہوم آفس چھاپے بھی نہیں مارے گا تاہم صورتحال بہترہونے پر غیرغیرقانونی طورپرمقیم افراد کو جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک ویزوں سے زیادہ لوگوں کی صحت اور زندگیاں اہم ہیں، ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں ہوم آفس کے اندر ایک کووڈ 19 امیگریشن ٹیم بنا دی گئی ہے۔