اسپین میں پاکستانی رہنمائوں کا ضرورت مندوں کو مفت اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کا اعلان

بارسلونا (جواد چیمہ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسپین میں لگنے والی تیسرے درجے کی ایمرجنسی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں اور تمام چھوٹے، بڑے کاروبار بند ہو گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ فیملیز اور افراد جن کا روزانہ کی بنیاد پر کام تھا رک گیا اور شدید وہ معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیات نے ان فیملیز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کو بہم پہنچانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی خاندان یا فرد جس کو اشیاء خورد و نوش کی ضرورت ہو، وہ ہم سے رابطہ کرکے فری لے سکتا ہے، ہم ضرورت مند شخص کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے تاکہ اس کی عزت نفس مجروح نہ ہو، یہ اشیاء فراہم کرنے کا جن شخصیت نے اعلان کیا ہے ان میں چوہدری امانت حسین مہر، میڈرڈ سے چوہدری رفاقت چیمہ آف ماجرا،چوہدری عزیز احمد آف امرہ کلاں، مہر فرحان اختر، میاں یاسر عباس،شہزاد اصغربھٹی، شیراز بھٹی، چوہدری عبدالغفار مرہانہ، چوہدری کلیم الدین وڑائچ، چوہدری سلیم لنگڑیال، اور چوہدری عبدالغفار شامل ہیں۔ ان شخصیات کے علاوہ بھی بہت ساری کا روباری شخصیات اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی خدمت کر کے ہسپانوی معاشرے میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں۔