کورونا: میسی نے اسپتال بنانے کے لیے دس لاکھ یورو عطیہ کردیے

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے اسپتال کے لیے دس لاکھ یورو عطیہ کر دیے ہیں۔ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے آفیشل ٹویٹ میں لیونل میسی کا شکریہ ادا کیا۔میسی کی جانب سے دی جانے والی رقم ہاسپٹل کلینک اور ارجنٹائن کے ایک اسپتال میں تقسیم کی جائے گی۔خیال رہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔