اسپین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3،434 ہوگئی

میڈرڈ(دوست نیوز)بدھ کے روز وزارت صحت کی تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں اموات کی تعداد 3،434 ہوگئی۔ہسپانوی حکومت نے بدھ کے روز بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپین میں اس وائرس سے 738 افراد ہلاک ہوگئے۔اوروائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد47،610 ہوگئی۔کرونا وائرس سے 5،300 سے زیادہ افرادصحت یاب ہوئے اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ،جبکہ ابھی بھی اسپتال میں 26،960 افراد داخل ہیں جن میں سے 3،166 افراد انتہائی نگہداشت میں ہیں۔