بیوٹی پارلرنہ جاسکنے والی خواتین سے آمنہ الیاس کااظہارہمدردی

پاکستان بھرمیں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اورغیر ضروری آمدورفت یا روابط سے انتہائی حد تک گریزکیاجارہاہے، ایسے میں اداکارہ آمنہ الیاس نے سجنے سنورنے کی شوقین خواتین کیلئے ہمدردی کااظہارکیا ہے۔

انسٹا گرام پراپنی پوسٹ میں فلم ’’باجی ‘‘ کی اداکارہ نے فلٹر کی مدد سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی مونچھیں نظرآرہی ہیں
پرمزاح انداز میں کی جانے والی اس پوسٹ میں اداکارہ نے موجودہ صورتحال میں گھروں میں رہنے کے باعث بیوٹی پارلرنہ جاسکنے والی خواتین کیلئے لکھا کہ ’’ تمام خواتین کیلئے جو باقاعدگی سے سیلون جانے سے محروم ہیں، مجھے آپ کی تکلیف محسوس ہوتی ہے‘‘۔

آمنہ الیاس نے شیئر کی جانے والی تصویر کے حوالے سے مثبت رخ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’میں نے ایک نیا دوست (مونچھیں) بنایا ہے‘‘۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز اس دلچسپ پوسٹ سے خوب محظوظ ہورہے ہیں