ہربھجن سنگھ شاہد آفریدی کے معترف کیوں؟

سابق بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کے لیے ایک تعریفی پیغام شیئر کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ نےشاہد آفریدی کی لاک ڈاؤن کے دنوں میں مستحق افراد کی مدد کے لیے راشن کی تقسیم کے دوران لی گئی تصویروں کو شئیر کیا اور شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے یہ ایک بڑا قدم ہے انہوں نے شاہد آفریدی کے لیے دعائیہ الفاظ لکھے اور کہا کہ اللّہ آپ کو نیک کام کرنے کی مزید ہمت دے۔
ہربھجن سنگھ کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انسانیت دنیا کی ہر چیز سے برتر ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت دنیا کو کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے شاہد آفریدی نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں اجتماعی طور پر ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ غریبوں اور مساکین کی ہر طرح سے مدد کریں۔