باکسرعامر خان نے زیر تعمیر عمارت عارضی اسپتال کیلئے دینے کی پیشکش کردی

مانچسٹر: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے زیر تعمیر عمارت عارضی اسپتال کے لیے دینے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے این ایچ ایس اسپتال کو زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت عارضی اسپتال کے لیے دینے کی پیشکش کردی۔باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ احساس ہے اسپتال میں اس وقت بیڈ ملنا مشکل ہے، این ایچ ایس زیر تعمیر عمارت کو مریضوں کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت بولٹن میں تعمیر کے آخری مراحل میں ہے، واضح رہے کہ 4 منزلہ عمارت میں عامر خان شادی ہال اور شاپنگ مال بنارہے ہیں