ڈانس کریں اورہاتھ صاف رکھیں،منشاءپاشا

دھوتے رہیں اور معاشرتی تنہائی اختیار کریں ۔

نازیہ حسن کے معروف ترین گانے ’’ڈسکودیوانے‘‘ کی دھن پرمگن ہاتھ دھونے والی منشاء پاشا نے انسٹا پوسٹ پر کیپشن میں لکھا ’’ ڈانس کریں، اور ہاتھ صاف رکھیں ‘‘۔

منشاء نے فالوورز کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ایسا کرتے ہوئے اپنا پسندیدہ گانا لگا لیں، ہاتھ دھونے کا دورانیہ 20 سیکنڈز رکھیں۔ مداحوں کو صحیح سے ہاتھ دھونا سیکھنے کیلئے ویڈیوغورسے دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے منشاء نے انگوٹھوں کی صفائی پربھی زوردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر منشاء نے اپنی بہن کے حوالے سے بھی لکھا کہ وہ فرنٹ لائن پر کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کریں گی


منشاء نے مداحوں سے اپنی بہن کی حفاظت کیلئے دعا کرنے کی درخواست کی۔

کروناوائرس کی وبا سے آگہی کیلئے منشاءسوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں اوربتاتی رہتی ہیں کہ اس حوالے سے کیا احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیئیں۔ چند روز قبل اداکارہ نے اپنے منگیترجبران ناصرکا کرونا ٹیسٹ منفی آنےکی خبربھی شیئرکی تھی