اسپین میں زیادہ ہلاکتوں کی وجہ سے تدفین کے خصوصی انتظامات، لوگوں کی شرکت بھی انتہائی محدود

میڈرڈ(دوست نیوز)اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد میں بھی بیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس طرح وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سینتالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں مریضوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے متعدد ہوٹلوں کو بھی عارضی ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ میڈرڈ میں ایک آئس کریم رکھنے والے گودام کو مردہ خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اٹلی اور اسپین میں زیادہ ہلاکتوں کی وجہ سے تدفین کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ تدفین کی تقریبات میں لوگوں کی شرکت کو بھی انتہائی محدود رکھا جا رہا ہے۔