چوہدری عزیز احمد امرہ اور حافظ عبدالرزاق صادق نے پانچ ہزار ماسک تقسیم کئے

بارسلونا(دوست نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسپین میں لگنے والی تیسرے درجے کی ایمرجنسی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں اور تمام چھوٹے، بڑے کاروبار بند ہو گئے ہیں۔ایسے وقت میں جب بعض لوگوں نے کورونا بحران کو ناجائز منافع خوری اورسستی شہرت کے حصول کا ذریعہ بنا رکھا ہے،

یہاں ایسے لوگ بھی ہیں، جو کسی صلے کی تمنا کے بغیر اس بحران میں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی کمیونٹی کے ایثار اور جذبے کی شاندار مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔
جن میں نمایاں چوہدری عزیز احمد امرہ اور حافظ عبدالرزاق صادق ہیں جنہوں نے بلا امتیاز رنگ نسل مذہب تمام شہریوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ چوہدری عزیز امرہ اور حافظ عبدالرزاق نے بارسلونا اور اس کے نواحی تین اضلاع سانتا کلوما، بادالونا اور اوہسپیتالیت میں مقامی حکومت کے نمائندوں ،بلدیہ، سول پروٹیکشن کے ذمہ داران ،پاکستانی قونصل خانے کے عملہ کے لئے ،کے علاوہ پاکستانی، انڈین، مراکشی، لاطین امریکن اور مقامی اسپانش کمیونٹی میں پانچ ہزار ماسک تقسیم کئے۔