میاں یاسر عباس،مون شہزاد بھٹی،میاں مدثر اسلم اور چوہدری عمران مہرمل کر مشکل وقت میں راشن کا انتظام کریں گے

بارسلونا(پ ر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسپین میں لگنے والی تیسرے درجے کی ایمرجنسی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کے رہ گئے ہیں اور تمام چھوٹے، بڑے کاروبار بند ہو گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں وہ فیملیز اور افراد جن کا روزانہ کی بنیاد پر کام تھا رک گیا اور شدید وہ معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں بارسلونا میں مقیم پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیات اوررضاکاروں کے کئی ایسے گروپ وجود میں آ چکے ہیں جو کسی سرکاری مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو راشن مہیا کر رہے ہیں۔ ان میں میاں یاسر عباس،مون شہزاد بھٹی،میاں مدثر اسلم اور چوہدری عمران مہربھی شامل ہیں جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لاچار،مزدور اور غریب افراد کے لئے پورے مہینہ کا راشن مہیا کرنے کا بیٹرااٹھایا ہے۔ اگر کسی بھی بیروز گار کو مہینہ کے راشن کی ضرورت ہوتو ان کے درج ذیل فون نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔
میاں یاسر عباس 663460874
مون شہزاد بھٹی 687227062
میاں مدثر اسلم 631634800
چوہدری عمران مہر 669958555
یہ وہ دوست ہیں جو سب اس کا انتظام کر رہے ہیں۔ضرورت مند نیچے لکھے پتہ سے ضروریات زندگی کی اشیاء لے جا سکتا ہے۔ اور اگر کو بوجہ مجبوری نہیں آسکتا تو
سروس ڈیلیوری کے لیے ٹیکسی سیکٹرکے رضا کار دوست ہیں۔ان کے فون نمبرز پر اطلاع کی جاسکتی ہے وہ راشن آپ کے گھر پہنچا دیں گے۔
میاں عامر رضا 722572720
چوہدری طاہر جاوید 612202187
شہزاد اکبر وڈائچ 722215111
شہزاد اسلم 632516175
گھر کی بنیادی ضرورت والی اشیا جن میں آٹا ۔دال۔چاول۔کوکنگ آئل۔دودھ۔پانی۔بسکٹ۔چنے۔انڈے۔سرخ مرچ وغیرہ شامل ہیں
Calle concell d cent n.325 08007 barcelona
Metro paseo de gracia
L-3 L-4 L-2