ٹی ٹوینٹی 2020 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کن چار ممکنہ ٹیموں کے مابین ہوگا؟ ڈین جونز کی پیش گوئی

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کوچ ڈین جونز نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2020 کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیش گوئی کردی جس میں قومی ٹیم بھی شامل ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے باؤلر اور جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں کی بدولت ہمیشہ سے ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔قومی ٹیم نے 2009 میں ہونے والی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں چیمپئنز بننے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ہر سال ہی ٹیم اگلے مرحلے تک کوالیفائی بھی کرلیتی ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2020 کا سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کے ناموں کی پیش گوئی کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن سے ایک صارف نے پوچھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں کون سی ہوں گی۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پیش گوئی کہ کہ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت یا ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔
انہوں نے ساتھ میں یہ بھی وضاحت کی کہ یہ باؤلرز کی کارکردگی پر منحصر ہوگا کہ کون کون سی ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچتی ہیں یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ رواں سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائے گا، کرونا وائرس کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کو ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔