وہاب ریاض کا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج

لاہور: پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو چیلنج کر دیا
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے
وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں کھلاڑیوں کی طرف سے گھروں میں مصروفیات بھی کم نہیں ہو رہی، ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اظہر علی کو چیلنج کر دیا،
اپنے گھر میں موجود وہاب ریاض نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج دیا جبکہ وہاب ریاض نے چیلنج پورا کرنے کے بعد اظہر علی کو اگلے کھلاڑی کو چیلنج کرنے کا مشورہ دیدیا۔ دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا چیلنج قبول کرتے ہوئے میں وہاب ریاض کو جلد جواب دوں گا۔